کندھکوٹ(نمائندہ جسارت) آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین اور ملازمین کا مطالبات کی منظوری کے لیے 21 ویں روز بھی احتجاجی ریلی۔ ریلی رہائشی کالونی کے مین گیٹ سے شروع ہو کر 600 میگاواٹ پاور پلانٹ کے گیٹ تک نکالی گئی۔ 25 فیصد 10 فیصد اور 15 فیصد اضافی الاؤنس فوری دیا جائے ریجنل چیئرمین۔ الاؤنسز جلد بحال نہ کیے تو پاور پلانٹ کی مشینیں بند کر دیں گے، ریجنل چیئرمین اے ڈی مستوئی،الاؤنس اور جائز مطالبات کی منظوری کے لیے گزشتہ ایک سال سے سراپا احتجاج ہیں۔ شمس الدین سولنگی، جب تک مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے تب تک احتجاج جاری رہے گا۔ ملازمین گڈو تھرمل پاور اسٹیشن کے لیے 60 سال سے خدمات کر رہے ہیں۔
