میرپورخاص(نمائندہ جسارت) میرپورخاص پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام، 5 ملزمان کو گرفتار کر کے اعلیٰ کوالٹی کی 5 کلوگرام چرس اور ایک کرولا کار برآمد۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن ریٹائرڈ اسد علی چودھری کی جانب سے ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم کے دوران ایس ایچ او کے جی ایم فرمان آگیم نے دیگر پولسی نفری کے ہمراہ ایک خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے چرس اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 5 ملزمان ضلع چاگی صوبہ بلوچستان کے رہائشی وکیل احمد بروہی ، ضلع عمرکوٹ کے رہائشی عبدالرحیم بروہی ، ضلع سانگھر کے رہائشی صادق بروہی شہید بینظیر آبادکے رہائشی مزار خان چانڈیو اور محمد زبیر بروہی کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 5 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کر لی، ملزمان ا کار میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے جو کہ گرفتار کر لیے گئے۔
