ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صادق سنجرانی ہی چیئرمین سینیٹ رہیں گے، یوسف رضا گیلانی کی اپیل مسترد

اسلام آباد: ہائیکورٹ نے یوسف رضا گیلانی کی اپیل مسترد کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے انتخاب کو درست قرار دے دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے محفوظ فیصلہ سنایا، عدالتی فیصلے کے بعد صادق سنجرانی ہی چیئرمین سینیٹ رہیں گے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ یوسف رضا گیلانی کے پاس پارلیمنٹ میں متبادل فورم موجود ہے، وہ چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کی قرارداد ایوان میں ہی لا سکتے ہیں۔

یوسف رضا گیلانی نے چیئرمین سینیٹ الیکشن کالعدم قرار دینے کی انٹرا کورٹ اپیل دائر کر رکھی تھی جبکہ سنگل بینچ نے یوسف رضا گیلانی کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی تھی۔

عدالت نے کیس دوبارہ سننے کے بعد گزشتہ روز اپیل پر فیصلہ محفوظ کیا تھا، چیئرمین سینیٹ الیکشن میں پریزائیڈنگ افسر نے ہوسف رضا گیلانی کے سات ووٹ مسترد کیے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں