English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

روپے کی بے قدری اور ڈالر کی قیمت میں تیزی سے اضافہ

القمر

 کراچی: انٹربینک میں ڈالر کا بھا ایک اور دن تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔کرنسی مارکیٹ میں روپے کی بے قدری اور ڈالر کی قیمت میں تیزی سے اضافے کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی امریکی ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 61 پیسے کا مزید اضافہ ہوا اور روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر ملک کی تاریخ کی بلند ترین سطح 184 روپے 09 پیسے پر بند ہوا ہے۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے بڑھ کر 185 روپےکا رہا۔گزشتہ روز انٹربینک میں کاروبار کی بندش پر ڈالر کا بھا 84 پیسے مہنگا ہو کر 183 روپے 48 پیسے پر بند ہوا تھا۔

یکم اپریل کو نئے ماہ کے آغاز پر کاروبار شروع ہوا تو ڈالر کے سامنے روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے۔ کرنسی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ یکم جولائی سے انٹر بینک میں ڈالر 26 روپے تک بڑھ گیا جبکہ رواں مالی سال میں اب تک ڈالر 9 سے 15 فیصد بڑھا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے