لاہور: مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حناپرویز بٹ نے کہا ہے کہ وفاق کے بعد پنجاب میں بھی اپوزیشن کی نمبر گیم پوری ہو گی۔عمران خان ریفرنس اب واپس انہی کے پاس جانے والا ہے۔
اپوزیشن نے منحرف ارکان کے بغیر کل قومی اسمبلی میں 176ارکان شو کیے۔سپیکر قومی اسمبلی اپنی آئینی ذمہ داروں سے راہ فرار اختیار نہیں کرسکتے۔اتوار کا روز چھٹی کا دن ہی نہیں پاکستانیوں کےلئے جعلی تبدیلی سے نجاد کا دن بھی ہے۔عمران خان جاتے جاتے پاکستان کے امریکہ سے تعلقات بھی خراب کرنا چاہتا ہے۔ اپنی نالائقی کا ملبہ پہلے سابقہ حکومتوں پر ڈالا اب امریکہ پر ڈال رہے ہیں۔
قوم اس جھوٹے شخص کا تماشا چار سال سے دیکھ کر تنگ آچکی ہے۔انہوں نے مزید کہا میاں نوازشریف کا بیانیہ آج کامیابی سے ہمکنار ہو رہا ہے۔ہر طرف مسلم لیگ(ن) کی مقبولت کے نعرے بلند ہو رہے ہیں۔میاں شہبازشریف نے پنجاب میں مثالی خدمات سرانجام دی ہیں جن کا پیچھلے ستر سالوں میں کوئی مدمقابل نہیں آیا۔
اب انشاءاللہ شہبازشریف وفاق میں اپنے تجربے اور صلاحیت کی بدولت ملکی حالات بہتری کے طرف لانے میں کامیاب ہونگے۔
