English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جیکب آباد ، رمضان آرڈ نینس پر عملدرآمد یقینی بنایا جائیگا، ڈی سی

القمر

جیکب آباد (نمائندہ جسارت) رمضان آرڈیننس پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا، بلیک مارکیٹنگ کرنے والوں کو قانون کے حوالے کیا جائے گا۔ جے یو آئی کے وفد کی ڈی سی اور ایس ایس پی سے ملاقات، عمل نہ کرنے پرکارروائی کی یقین دہانی۔ تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کاایک وفد ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عبدالحفیظ سیال اور ایس ایس پی جیکب آباد ڈاکٹر سمیر نور چنا سے ملاقات کرکے رمضان آرڈیننس پر عمل کرکے رمضان المبارک میں دن کو سر عام کھانے پینے، ہوٹل بند رکھنے ، ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں پرکڑی نظر رکھنے پر بات چیت ہوئی۔ وفد میں جے یو آئی کے ضلعی امیر ڈاکٹر اے جی انصاری،سید شاہ محمد شاہ، مولانا فدااحمد ڈول، مولانا عبدالجبار رند انجینئر حماد اللہ انصاری، حافظ محمد رمضان سومرو، قاری صبغت اللہ جعفری اور دیگر بھی موجود تھے۔ دونوں افسران نے رمضان آرڈیننس پر کرنے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کی یقین دہانی کرائی، جے یو آئی کے امیر ڈاکٹر اے جی انصاری نے کہا ہے کہ ماہ رمضان ایک مقدس، برکتوں اور انسانیت کی خدمت کا مہینہ ہے، جس کا احترام ہر انسان پر واجب ہے،ہمیشہ کیلیے خاص کر کے اس بابرکات ماہ میں اشیاء خورد نوش کو مناسب قیمتوں پر فروخت کیا جائے تاکہ غریب افراد بہی خرید سکیں۔ رمضان المبارک آرڈیننس پر عمل کرایا سر عام کہانے پینے اور بلیک مارکیٹنگ اور منافع خوری کرنے والوں کو قانون کے حوالے کیا جائے ورنہ احتجاج کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے