ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کرناٹک: انتہاپسند ہندوؤں نے گوشت پر پابندی لگادی

بنگلور(انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست کرناٹک میں طالبات کے حجاب پر پابندی اور ہندو فیسٹیول میں مسلم دکانداروں کو کاروبار سے روکے جانے کے بعد انتہا پسند ہندوؤں نے گائے کے گوشت کی فروخت بھی بند کروا دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کرناٹک میں بجرنگ دل کے کارکنان نے سپر اسٹور پر گائے کے گوشت کی فروخت کو روک دیا جب کہ ایک ہوٹل کے مالک کو گوشت پکانے پر تشدد کا نشانہ بنایا۔ اس دوران بجرنگ دل کے رہنماؤں نے بازاروں میں جاکر گائے کے گوشت کی فروخت کے خلاف تقاریر کیں اور مسلمان دکانداروں کو ڈرایا دھمکایا۔

The post کرناٹک: انتہاپسند ہندوؤں نے گوشت پر پابندی لگادی appeared first on Daily Jasarat News.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں