English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فٹبال ورلڈکپ کے ڈراز کا اعلان امریکا اور ایران ایک گروپ میں شامل

القمر

دوحہ (جسارت نیوز) ا مریکا اور ایران ایک ساتھ گروپ بی میں شامل ہیں جبکہ 21 نومبر سے شروع ہونے والے ایونٹ کا افتتاحی میچ میزبان قطر اور ایکواڈور کے درمیان کھیلا جائے گا۔فٹ بال ورلڈ کپ کے ڈراز قطر میں نکالے گئے، 32 ٹیموں پر مشتمل اس میگا ایونٹ کیلئے اب تک 29 ٹیموں کا فیصلہ ہوا ہے جبکہ 3 ٹیمیں کون سی ہوں گی اس کا فیصلہ جون میں ہوگا، جن گروپس کی چوتھی ٹیم کا فیصلہ نہیں ہوسکا ہے اس میں گروپ بی، ڈی اور ای شامل ہیں۔ڈراز کے مطابق گروپ اے میں میزبان قطر، ایکواڈور ، نیدرلینڈز اور سینیگال شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں انگلینڈ، ایران اور امریکا کو جگہ ملی ہے۔اس کے علاوہ گروپ سی میں ارجنٹائن، سعودی عرب، میکسیکو اور پولینڈ ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے