English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چین: کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر بچے والدین سے جدا

القمر
شنگھائی :چین کے شہر شنگھائی میں طبی اہل کار مخصوص لباس میں سڑکوں پر گشت کررہے ہیں

شنگھائی(انٹرنیشنل ڈیسک) چین میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر بچوں کو والدین سے جدا کردیا گیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق شنگھائی میں کورونا سے متاثر بچوں کے لیے علاحدہ مراکز بنائے گئے ہیں،جن بچوں کو ٹیسٹ مثبت آتا ہے، انہیں والدین سے جدا کر کے وہاں منتقل کردیا جاتا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق چین 24گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے 2ہزار سے زائد نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ یہ رپورٹ چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن نے ہفتہ کے روز جاری کی ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے