English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان 50ارب ڈالر کے معاہدے پر دستخط

القمر

نئی دہلی(انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان 50ارب ڈالر کے معاہدے پر دستخط کردیے گئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق تجارت اور صنعت کے مرکزی وزیر پیوش گوئل اور آسٹریلیا کے تجارت، سیاحت اور سرمایہ کاری کے وزیر ڈین ٹیہان نے وزیر اعظم نریندر مودی کی موجودگی میں اقتصادی تعاون اور تجارتی معاہدے پر دستخط کیے۔ اس معاہدے سے 5سالوں میں دو طرفہ تجارت 50ارب ڈالر تک بڑھائی جائے گی۔ دونوں ممالک کے درمیان اس وقت تجارتی حجم 27 ارب امریکی ڈالر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے