لاہور (آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی خواجہ سلمان رفیق نے کہاہے کہ پنجاب اسمبلی میں ان کو شکست نظر آئی تو ایسے ہتھکنڈے استعمال کیے گئے، جب ڈپٹی اسپیکر سے کہاکہ اجلاس کیوں لیٹ کررہے ہیں تو کوئی جواب نہ دیا، انہیں اپنی شکست نظر آ رہی تھی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ قومی اسمبلی کو غیر قانونی طورپر توڑا گیاہے،پانی بند کر دیا م لائٹیں اور ایوان بھی بند کر دیا گیاہے۔عمران خان اورپرویز خٹک گورنر پنجاب کو غیر قانونی کام کے لیے دبائو ڈالتے رہے۔ملک کی قسمت کا فیصلہ آئین کے مطابق ہونا چاہیے۔
