ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آسٹریلیا کیخلاف سیریز جیتنا پاکستان کیلیے تاریخی ہے ، بابر اعظم

لاہور (نمائندہ خصوصی) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی پاکستان کے لیے ایک تاریخی ہے۔ بابراعظم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر قومی کرکٹ ٹیم کی آسٹریلوی ٹیم کے خلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی کے بعد پوری ٹیم کے ہمراہ ایک یادگار تصویر شیئر کی ہے۔ اْنہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ’اس سیریز میں کامیابی پاکستان کے لیے ایک تاریخی فتح ہے‘۔ اْنہوں نے اپنی پوری ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ’ان کیتمام سپر اسٹارز نے بہترین کارکردگی دکھائی‘۔بابر اعظم نے خاص طور پر امام الحق، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رئوف کی شاندار کارکردگی کی تعریف کی۔پاکستان کی آسٹریلیا کیخلاف 20 سال بعد ون ڈے سیریز میں کامیابی ۔ اْنہوں نے اپنی پوسٹ قومی کرکٹ ٹیم کی بھرپور حوصلہ افزائی کرنے پر پوری قوم کا شکریہ بھی ادا کیا۔واضح رہے کہ پاکستان نے تیسرے ون ڈے میں آسٹریلیا کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-2 سے جیت لی۔قومی ٹیم نے کینگروز کے خلاف 20 سال بعد ایک روزہ میچز کی سیریز میں کامیابی حاصل کی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں