راولپنڈی (آن لائن) پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر نے موجودہ ملکی حالات سے مکمل لا تعلقی کا اظہار کردیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر سے سوال کیا گیا کہ کیا آج کے اقدامات میں فوج کی رضا مندی شامل تھی جس پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل بابر افتخارنے دوٹوک جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایبسولیوٹلی ناٹ ، جو کچھ ہوا ادارے کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔
