ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی آئی اے نے دوران پرواز عملے کے روزہ رکھنے پر پابندی عائدکردی

کراچی: قومی ائیر لائن نے طبی پیچیدگیوں کا جواز بنا کر  اپنے کریو ممبرز کے دورانِ فلائٹ روزہ رکھنے پر پابندی عائد کردی۔ترجمان پی آئی اے عبداللہ حفیظ نے مذکورہ پابندی کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری ہونے کی تصدیق کی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق  اگر کوئی ممبر روزہ رکھنا ضروری سمجھے گا تو اس کو رخصت پر جانے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔اس وقت دنیا بھر میں تمام ائیرلائن کے کریو پر رمضان کے روزے رکھنے پر پابندی ہے اور صرف دو ائیر لائن پی آئی اے اور ایمریٹس ائیر لائن پر اس پابندی کا اطلاق نہیں ہوتا۔ گزشتہ روز پی آئی اے کے جنرل منیجر فلائٹ سروسز عامر بشیر نے نوٹیفکیشن نمبر جاری کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں