ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ریسلر کی 60 لاکھ  ڈالرز مالیت کا پوکیمون کارڈ پہن کر دھماکا خیز انٹری

واشنگٹن: انٹرنیٹ اسٹار لوگن پال ریسل مینیا کا حصہ بن گئے ہیں جس کیلئے انہوں نے اپنی پہلی پبلک اپیئرینس میں چھ ملین ڈالرز کا کارڈ گلے میں لٹکا کر ریسنگ کے اسٹیج پر دھماکہ خیز انٹری کی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق چھ ملین ڈالرز کا یہ پوکیمون کارڈ دنیا کا مہنگا ترین کارڈ ہے۔

 لوگن پال جو کہ ایک فریش ریسلر بھی ہیں، نے ریسلمینیا میں انٹری کے وقت ایکس مینفلم کے کردار وولورین کا مخصوص کالا اور پیلا سوٹ زیب تن کیا ہوا تھا جبکہ آنکھوں پر کالا چشمپ چڑھایا ہوا تھا۔ڈبلیو ڈبلیو ای نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکائونٹ پر ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے لوگن پال معروف ریسلر دی مِز کے ساتھ ہال میں داخل ہو رہے ہیں اور ان کے گلے میں دنیا کا مہنگا ترین پوکیمون کارڈ جھول رہا ہے جس پر پیکاچو کی تصویر بنی ہوئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں