کیٹو(انٹرنیشنل ڈیسک) ایکواڈور کی جیل میں خونی تصادم کے دوران 12 قیدی ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے۔ مقامی حکام کے مطابق ایل توری جیل میں ایک تنظیم اندرونی حصے کا کنٹرول حاصل کرنا چاہتی تھی ،جب کہ قیدیوں نے اس پر بغاوت کردی۔ تصادم کے بعد 90 افراد کو جیل سے بحفاظت دوسری جگہ منتقل کردیا گیا۔یاد رہے کہ گزشتہ برس بھی منشیات کی اسمگلنگ پر لڑائی میں 316 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
The post ایکواڈور : جیل میں خونی تصادم کے دوران 12 قیدی ہلاک‘ 10 زخمی appeared first on Daily Jasarat News.