ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان کی آئین سے کرپشن کرنے کی مثال نہیں ملتی ‘خواجہ آصف

اسلام آباد(صباح نیوز)مسلم لیگ( ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان نے آئین سے جو کرپشن کی اس کی مثال نہیں ملتی، وہ چالیس چوروں کا علی بابا ہے۔اسلام آبادمیںمیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ایمنسٹی اسکیموں سے سب سے زیادہ عمران خان اور ان کی ہمشیرہ نے فائدہ اٹھایا، ساری زندگی عمران خان کے ہاتھ دوسرے لوگوں کی جیبوں میں رہے، کبھی روٹی بھی اپنی جیب سے نہیں کھائی۔ انہوں نے پاکستان کو کنگلا کر دیا، دیوالیہ کر دیا ہے، تمام حربے ناکام ہونے پر اسمبلی تحلیل کر دی۔انہوں نے کہا کہ کرپشن کامیٹرچالورکھنے کیلئے آئین کوپامال کیا، اسٹیبلشمنٹ کوعلم ہے کہ وہ کیبل کیا تھی، اسے توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا، ہم عمران خان کو بھاگنے نہیں دیں گے، جنہوں نے آئین و قانون توڑنے میں اعانت کی، ان سب پر آرٹیکل 6 لگے گا، عثمان بزدار عمران خان کیخلاف وعدہ معاف گواہ بنے گا۔ عمران خان کہتے ہیں لوگوں کے بچے بیرون ممالک ہیں، ہم پوچھتے ہیں تمہارے بچے کون سا یہاں ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں