اسلا م آ باد (صباح نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنماسینیٹر شیری رحمن پارٹی رہنمائوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ 197ارکان غدار اور آپ کسی سے ملیں تو وفادار ہیں؟ عدالت ہماری پارلیمان کو بکھرنے سے بچائے گی۔شیری رحمن نے کہا کہ انہوں نے زبردستی پارلیمان کو بلڈروز کر کے الیکشن کا ماحول بنایا، الیکشن ہمارا پہلا مطالبہ تھا اور آج بھی ہے، امید ہے نظریہ ضرورت کے تہہ خانے سے ہمیں نکالا جائے گا۔ پیپلز پارٹی کی سینیٹر نے کہا کہ امید ہے اعلیٰ عدلیہ ملک کو بحران سے بچائے گی، الیکشن کمیشن کہہ رہا ہے 3 ماہ میں الیکشن نہیں ہو سکتے، ہم الیکشن سے نہیں بھاگ رہے۔انہوں نے کہا کہ یہ لوگ پارلیمنٹ سے بھاگ رہے ہیں، ہم کسی مقابلے سے نہیں ڈرتے،شازیہ مری نے کہا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ غیر آئینی ہے۔ پیپلزپارٹی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ پر ازخود نوٹس لینے کا مطلب سنجیدہ معاملہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اکثریتی ججز اور ہماری سوچ ایک ہے۔شازیہ مری نے مزید کہا کہ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ غیر آئینی ہے، اس غیر قانونی رولنگ سے ملک میں آئینی بحران پیدا ہو گیا ہے، ملک میں مزید پیچیدگیاں بڑھیں گی۔