English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

تحریک انصاف نے ملک کو بنانا ریپبلک بنا کر رکھ دیا ہے، حمزہ شہباز

القمر

لاہور: متحدہ اپوزیشن کی جانب سے وزیر اعلیٰ کے امیدوار حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے ملک کو بنانا ریپبلک بنا کر رکھ دیا ہے، پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کے حوالے سے جو تماشہ لگایا جا رہا ہے وہ سارا پاکستان دیکھ رہا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آئین و قانون کی دھجیاں اڑانے والوں کو اپنے اقدامات کے نتائج کا بخوبی پتا ہونا چاہیے۔

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے احکامات کو بھی نہیں مانا جا رہا۔ تحریک انصاف اور پرویز الٰہی کا گٹھ جوڑ اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے منتخب نمائندوں کا حق ہے کہ وہ اپنا قائد ایوان منتخب کریں۔ منتخب نمائندوں کے حق پر پہلے وفاق میں ڈاکا ڈالا گیا اب پنجاب میں کارروائی کی تیاری ہے۔ کسی بھی غیر آئینی، چور دروازے اور دھونس پر مبنی اقدام سے باز رہا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے