لاہور: مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حناپرویز بٹ نے کہا ہے کہ فرح خان اربوں روپے کی کرپشن کرکے دبئی فرار کرادی گئی ہے۔ فرح خان ،بشری خان اور عثمان بزدار کی فرنٹ وومن تھی۔بنی گالہ کرپٹ مافیا کی پناہ گاہ رہا ہے۔
پنجاب میں اربوں روپے کی کرپشن صرف تقریریوں اور تبادلوں کے عوض ہوئی ہے۔ عثمان بزدار صرف ایک ریموٹ کنٹرول کے طور پر استعمال ہوتا رہا ہے۔پنجاب کے خزانے کو آنکھیں بند کرکے لوٹا گیا ہے۔ ریاست مدینہ کا نعرہ لگانے والے بدقماش اور بے حیائی کے ریکارڈ قائم کرنے میں مصروف رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا فرح خان ،بشر ی خان اور عمران خان سمیت سب کا حساب ہوگا۔ ملک سے فرار ہونے والوں کو انٹرپول کے ذریعے واپس لایا جائے گا۔مسلم لیگ(ن) کی لیڈر شپ نے پانچ سال انتقامی احتساب کا مقابلہ کیا ہے ۔عمران خان اور اسکے چیلے اب بھاگنے کی جرات مت کریں۔ اگر بہادر ہیں تو ملک میں رہنا انکو ایک ایک چوری کا حساب دینا ہوگا اور ان سے لیا بھی جائے گا۔
