قنبر علی خان(نمائندہ جسارت) ایس ایس پی قنبر کی جانب سے محکمہ پولیس میں اگلے گریڈ میںترقی پانے والے22 پولیس افسران کو ایک پروقار تقریب میں رینک لگانے کی تقریب کا انعقاد۔اس حوالے سے ایس ایس پی ضلع قنبر شہدادکوٹ بشیراحمدبروہی نے ضلع قنبر کے نئے ترقی پانے والے 16 ہیڈکانسٹبلز کو اے ایس آئی جبکہ 6اے ایس آئیز کو سب انسپکٹرز ہونے پر اگلے عہدے کے رینک لگائے۔اس سلسلے میں ترقی پانے والوں میں مشتاق علی گوپانگ ، خدابخش بروہی ، قربان علی لاشاری ، غلام مصطفی سیلرو ، نظر محمد مغیری ، نصیر احمد لغاری ، دیدار علی پھلپوٹو ، داد محمد تونیو، ضمیر حسین گوپانگ اورلیڈی اے ایس آئی ام کلثوم چانڈیو سمیت دیگر افسران شامل ہیں پروموٹ ہونے ہونے والے پولیس افسران واہلکاران کے اعزاز میں ایس ایس پی آفس قنبر میں منعقد کی گئی۔ پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی قنبر شہدادکوٹ بشیر احمد بروہی نے کہاکہ محکمانہ ترقی دراصل کسی بھی پولیس افسرکی ذمے داریوں میں اضافہ ہوتا ہے جبکہ یہ ترقی پولیس افسران واہلکاران کی محنت اور بہترین کارکردگی کا اعتراف ہے اور یہ محکمہ پولیس کے لیے بھی باعث فخر ہے جبکہ بروقت پروموشن سے محکمانہ امور کی سرانجام دہی میں بہتری پیداہوتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ میں آپ کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے یہ امید کرتاہوں کہ آپ سب اپنی ذمے داریوں کی ادائیگی میں محکمے کا نام روشن کریں گے اور تمام معاملات میں عدل انصاف اور دیانتداری سے کام کریں گے، تھانوں میں عوام کے ساتھ شائستہ رویہ رکھیںاور ان کی بات تحمل سے سنیں اور ا ن کی میرٹ پر داد رسی کو یقینی بناتے ہوئے ان کو انصاف دیں جبکہ علاقے میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف عملی اقدامات اٹھائیں۔ ایس ایس پی بشیر احمدنے پروموٹ ہونے والے پولیس افسران کیلیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
