English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جہانگیر ترین کاوطن واپسی کا فیصلہ ذاتی معالجین کی سفر کی اجازت

القمر

لندن(صبا ح نیوز) تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے وطن واپسی کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جہانگیر ترین کی اگلے ہفتے پاکستان واپسی کا قوی امکان ہے، جہانگیر ترین کو ذاتی معالجین نے پاکستان سفر کی اجازت دے دی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین اور دیگر اہلخانہ بھی ہمراہ واپس آئیں گے، جہانگیر ترین گزشتہ ماہ طبیعت کی خرابی کی وجہ سے لندن علاج کے لیے منتقل ہوگئے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین پاکستان واپس آکر باقاعدہ گروپ کی قیادت کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے