ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پیرو میں کرفیو کے باوجود مظاہرین کا احتجاج

لیما: پیرو میں مظاہرین ایندھن کی قیمتیں بڑھنے پر کرفیو توڑ کر احتجاج کررہے ہیں

لیما(انٹرنیشنل ڈیسک) پیرو کے صدر پیڈرو کاسٹیلو کی جانب سے کرفیو کے حکم کے باجود مظاہرین نے سڑکوں پر نکل کر احتجاج کیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق پیرو میں ایندھن اور کھاد کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف مظاہرے شروع ہوئے تھے،جس کے بعد صدر کے حکم پر دارالحکومت لیمامیں کرفیو نافذ کردیا گیا تھا۔ منگل کے روز سے جاری مظاہروں کے باعث شہر میں حالات کشیدہ ہیں اور مظاہرین یوکرین روس جنگ کے باعث ایندھن کے بحران پر سخت برہم ہیں۔ اس سے قبل صدر کاسٹیلو مؤاخذے کی کارروائی سے بچ گئے تھے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں