ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکا، برطانیہ اور آسٹریلیا مشترکہ ہائپرسونک ہتھیاربنائیں گے

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا، برطانیہ اور آسٹریلیا کے اتحاد نے مشترکہ طو رپر ہائپرسونک ہتھیاروں کی تیاری کا اعلان کردیا۔ یہ اقدام بحرالکاہل کے علاقے میں چین کے فوجی اثر رسوخ کا مقابلہ کرنے کی ایک کوشش ہے۔ امریکا، برطانیہ اور آسٹریلیا نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ وہ ہائپرسونک ہتھیاروں اور’الیکٹرانک جنگی صلاحیتوں جیسے دفاعی معاملات پر ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ امریکی صدر جو بائیڈن، برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن اور آسٹریلوی وزیر اعظم اسکاٹ موریسن نے آکس نامی نئے معاہدے کے تحت اس اہم فیصلے کا اعلان کیاہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں