English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آزاد کشمیر اسمبلی میں ڈپٹی سپیکر اسمبلی کے خلاف قرار داد جمع کروا دی گئی

القمر

مظفرآباد:آزاد کشمیر اسمبلی میں ڈپٹی سپیکر اسمبلی قاسم سوری کے خلاف قرار داد جمع کروا دی گئی قاسم سوری کے خلاف قراد دار پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے ممبر اسمبلی میاں وحید،جاوید ایوب کی طرف سے جمع کروائی گئی۔

اسمبلی میں جمع کی گئی قردار میں اپوزیشن ممبران کی طرف سے یہ کہا گیا ڈپٹی سپیکر کی غیر آئینی رولنگ سے دنیا بھر میں پاکستان کی بدنامی ہوئی کشمیری عوام پاکستان کیلئے انگنت جانوں کا نظرانہ پیش کر چکی ہے اور قائد اعظم نے کشمیر کو پاکستان کی شہہ رگ قرار دیا ہے،آ ئین پاکستان کی ہونے والی صریحاً خلاف ورزی سے کشمیری عوام میں تشویش پائی جارہی ہے۔

قراردادبھارت اس تحریک عدم اعتماد کو بنیاد بنا کر دنیا بھر میں زہریلہ پراپگینڈا کرنے میں مصروف ہیاس غیر آئینی اقدام سے دنیا بھر میں اس پاکستان کی بدنامی ہوئی جو کشمیریوں کی منزل ہے۔

پاکستان میں ہونے والی آئین پاکستان کی صریحا خلاف ورزی سے کشمیراعوام میں تشویش پائی جا رہی ہے قومی اسمبلی میں دوس کے لگ بھگ ممبران اسمبلی کی اکثریت رائے کو محض ایک مشکوک متنازعہ خود ساختہ خط کی آڑ میں غدار قرار دینا آئین اور جمہوری نظام سے کھلواڑ ہے پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین ملک کے پہلے منتخب وزیرعظم شہید زولفقار علی بھٹو نے ملک پاکستان کو 1973کا متفقہ آئین دیاہے ۔

پیپلزپارٹی نے قائد انقلاب محرمہ شہید بے نظر بھٹو کی قیادت میں اپنی چار نسلوں کو قربان کیا ،اور مارشلاوں کا مقابلہ کیا اور جمہورت کء بحالی کے لیئے لازوال ،جدجہد اور چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو ہر فورم پر قومی کردار ادا کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے