English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکا نے روسی صدر کی اہلیہ اور بیٹیوں پر پابندیاں عائد کر دیں

القمر

واشنگٹن:  یوکرین پر روسی جارحیت کے خلاف واشنگٹن نے  ماسکو پر نئی پابندیاں  عائد کر دی ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق واشنگٹن نے روسی صدر  ولادیمیر پیوٹن کی سابق اہلیہ، بیٹیوں  اور  روسی بینکوں پرپابندیاں لگا دی ہیں۔

دوسری جانب روسی وزیرخارجہ کی اہلیہ اور بیٹی بھی واشنگٹن کی جانب سے لگائی گئی پابندیوں کی زد میں ہیں۔ روس نے امریکا و برطانیہ سمیت متعدد ممالک پر ویزہ پابندیاں عائد کردیں۔ پابندیوں کی فہرست میں سابق روسی صدر دمتری اور سابق وزیراعظم میخائل میشوسٹن بھی شامل ہیں۔

واضع  رہے کہ اس سے قبل روس نے امریکا و برطانیہ سمیت متعدد ممالک  کو ’غیر دوست ممالک‘ قرار دے کر ویزہ پابندیاں عائد کر دی تھیں،  روسی صدر پیوٹن نے ویزہ پابندی کے حکم نامے پر دستخط کیے تھے۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے