English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز سے فائدہ اٹھانا چاہیے تھا ، شاہد آفریدی

القمر
قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نیا ناظم آباد کارپوریٹ کپ کے افتتاح کے موقع
چیئرمین عارف حبیب کے ہمراہ نیا ناظم آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں موجود ہیں

کراچی( اسٹاف رپورٹر) قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کا کہنا ہے کہ سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں اور نہ ہی نگراں وزیر اعظم بننے کا وئی امکان ہے ، وہ نیا ناظم آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں رمضان کارپوریٹ کپ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ شاہد افریدی کا کہنا تھا کہ قانون سب کے لیے برابر ہونا چاہیے،امیر اور غریب کو یکساں طور پر انصاف ملنا چاہیے،قانون کو اپنی مرضی کے مطابق استعمال کرنا درست نہیں،میرا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں ، ملک میں انصاف کی کمی ہے،شاہد خان آفریدی نے کرکٹ کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف اچھی کارکردگی دکھائی،ہمارے کھلاڑیوں نے بہترین کھیل پیش کیا،پاکستان نے مضبوط ٹیم کا ڈٹ کر مقابلہ کیا،پاکستان ٹیم کی بعض شعبوں میں کمزوری نظر آئی،کمزوریوں کو دور کرنے کی ضرورت ہے،پاکستان کو ہوم سیریز کا فائدہ اٹھانا چاہیے تھا،پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں بہترین کھیل پیش کیا،ایسی وکٹیں بنائی جاتیں جن پر ہمارے اسپنرز کامیاب رہتے،ہم ایسے وکٹیں نہیں بنا سکتے جو فاسٹ بولرز کو مدد کریں، پاکستان کی بیٹنگ لائن بہت مضبوط ہے،ہمارے پاس کئی اچھے کھلاڑی ہیں جو پاکستان کو جتوا سکتے ہیں،ماضی میں ہمارے بولرز کامیابی دلواتے تھے،اب ہمارے بیٹسمین کامیابیاں دلوا سکتے ہیں،محمد افتخار، خوشدل خان اور آصف علی ایسے بیٹرز ہیں جو پاکستان کی فتوحات میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں،ان کے درمیان بہترین کمیشن بنانے کی ضرورت ہے،تاہم پاکستان ٹیم کو پاور ہٹرز کی ضرورت ہے،ہٹرزکے لیے کوچنگ بہت ضروری ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے