انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) تُرک عدالت نے سعودی صحافی جمال خاشق جی کے قتل کا مقدمہ سعودی عرب منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق مشہور صحافی جمال خاشق جی کے ترکی میں واقع سعودی سفارت خانے میں قتل کی لرزہ خیز واردات پر دنیا بھر میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوا تھا، جس پر صحافی کے قاتلوں کے خلاف مقدمے کا آغاز کیا گیا۔ ترکی جانب سے بارہا مطالبے کے باوجود سعودی حکام نے قتل میں ملوث 26 سعودی ملزمان کو ترکی کے حوالے نہیں کیا۔
