ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 ایک باراستعمال ہونے والے پلاسٹک تھیلوں پرپابندی عاید کرنے کا اعلان

ابوظبی: متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی نے جون سے ایک بارقابلِ استعمال پلاسٹک کے تھیلوں پر پابندی عاید کرنے کا اعلان کیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ابوظبی حکومت کے زیرانتظام میڈیا آفس کے بیان میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ آیندہ پابندی کا نفاذ کیسے کیا جائے گا اور آیا بہ کثرت استعمال میں آنے والے پتلے شاپنگ بیگ تقسیم کرنے والے کاروباری اداروں پر جرمانہ عاید کیا جائے گا یا لوگوں سے ان کے استعمال پرجرمانہ وصول کیا جائے گا۔

امارت نے یہ بھی کہا کہ وہ 2024 تک ایک ہی مرتبہ استعمال ہونے والے اسٹائروفوم کپ، پلیٹوں اور کھانے کے کنٹینروں سے بھی مکمل طورپرچھٹکارا حاصل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں