حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر برائے محکمہ آبپاشی جام خان شورو نے کہا ہے کہ عدالت عظمیٰ کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو کالعدم قرار دینے کا فیصلہ خوش آئند ہے اور اس تاریخی فیصلے سے آئین کی جیت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالت عظمیٰ کے اس تاریخ ساز فیصلے نے ملک میں آئین پاکستان اور جمہوریت کو نئی روح بخشی ہے اور اس فیصلے پر پی پی قیادت، کارکنان اور پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ان باتوں کا اظہار انہوں نے عدالت عظمیٰ کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو کالعدم قرار دینے کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔صوبائی وزیر جام خان شورو نے کہا کہ سلیکٹڈ عمران خان نے اپنی کرسی بچانے کیلےے آئین پاکستان کو پیروں تلے روندا جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی ملک میں جمہوریت کے استحکام اور آئین کی بالادستی میں یقین رکھتی ہے۔