لاہور (آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ساتھ تھے، ساتھ ہیں اور ساتھ ہی رہیں گے۔ وزیراعظم عمران خان قوم کے متفقہ لیڈر ہیں اور قوم وزےراعظم عمران خان کو ہی حکمران کے طور پر دیکھنا چاہتی ہے۔وزےراعظم عمران خان کے بغیر قومی سیاست ادھوری ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو پہلے بھی عمران خان پر اعتماد تھا اور اب بھی اعتماد ہے۔وزیراعظم عمران خان جو بھی فیصلہ کریں گے، ڈٹ کر ساتھ دیں گے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ نہ کوئی وزےراعظم عمران خان جیسا لیڈر آیا اور نہ آئے گا۔