English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

تاخیر سے پتہ لگ رہا ہے کہ کس کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، احسن اقبال

القمر

اسلام آباد:مسلم لیگ( ن )کے رکن قومی اسمبلی احسن اقبال نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں تاخیر سے متعلق کہا ہے کہ تاخیر سے پتہ لگ رہا ہے اس وقت کس کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال  کا کہنا تھا کہ حکومت کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں جو ووٹنگ کا سامنا نہیں کر پا رہی، اجلاس میں تاخیر کر کے یہ سب توہین عدالت کے مرتکب ہوں گے، سزا ملے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اسپیکر کو اجلاس چلانے کی اجازت نہیں مل رہی، اسپیکر قومی اسمبلی کا بنی گالہ میں رابطہ نہیں ہو رہا۔ عمران نیازی پوری دنیا میں اشتہار لگوا رہے ہیں، دنیا دیکھ رہی ہے ایک شخص نے انا کی خاطر پورا سسٹم یرغمال بنایا ہوا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے