English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹنڈومحمدخان :بااثر شخص نے زرعی زمین پر قبضہ کر لیا

القمر

ٹنڈومحمدخان (نمائندہ جسارت) بااثر شخص نے اسلحہ کے زور پر ہماری زرعی زمین پر قبضہ کر لیا ، عدالتی فیصلہ ہمارے حق میں آنے کے باوجود بااثر شخص نبی بخش سٹھیو ہماری زرعی زمین سے راستہ نکالنا چاہتا ہے ایک سال قبل میرے بھائی کو فائرنگ کر کے زخمی کیا گیا، ہمیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں ، انصاف و تحفظ فراہم کیا جائے ، گاؤں گولو سٹھیو کے رہائشی محمد سلیم سٹھیو کی پریس کلب ٹنڈو محمد خان میں پریس کانفرنس۔ تفصیلات کے مطابق ٹنڈو محمد خان کے گاؤں گولو سٹھیو کے رہائشی محمد سلیم سٹھیو نے پریس کلب ٹنڈو محمدخان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ علاقے کا ایک با اثر شخص نبی بخش سٹھیو اپنے دیگر مسلحہ افراد الھڈنو کانیانی ، عبدالمجید کانیانی ، جبار دل گائی ، روینیو عملے کے ساتھ مل کر ہماری ذاتی سروے زرعی زمین سے راستہ نکالنا چاہتے ہیں جو غیر قانونی عمل ہے ، ہمیں گزشتہ کئی سالوں سے حراساں کیا جارہا ہے ، گزشتہ سال بااثرافراد کی جانب سے میرے بھائی کو فائرنگ کر کے زخمی کیا گیا، اب بھی ہمیں جا ن سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں ، مسلح افراد نے ہماری زرعی زمین پر قبضہ کر رکھا ہے اور آئے دن ہمارے گھروں پر حملہ کیا جاتا ہے ، بااثر افراد میرے چاچا کے قتل میں بھی ملوث ہیں ، مذکورہ مقدمہ بھی ہم عدالت سے جیت چکے ہیں اور عدالت نے بھی ہمارے حق میں فیصلہ دیا ہے ، لیکن روینیو عملاً بااثر افراد کے ساتھ مل کر ہماری سروے زمین ہڑپ کرنا چاہتا ہے ۔ متاثرہ شخص نے چیف جسٹس پاکستان ، ایس ایس پی ٹنڈومحمدخان سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں انصاف و تحفظ فراہم اور بااثر افراد کیخلاف جلد از جلد کارروائی کی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے