English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کے پی ٹی اسنوکر ٹورنامنٹ، فیضان نے نعیم النصیر کو شکست دیدی

القمر
کے پی ٹی اسنوکر چمپئن شپ ٹورنامنٹ میں فیضان احمد شاٹ کھیل رہے ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کے پی ٹی اسپورٹس کمپلیکس میں جاری پہلا کے پی ٹی اسنوکر ٹورنامنٹ 2022 میں فیضان احمد نے نعیم النصیر کو 3-0 فریمز سے مات دے دی۔میچ کے دوسرے فریم میں فیضان احمد کا 70 کا بریک بہت شاندار تھا جسے تماشائیوں نے داد تحسین سے نوازا۔ ایک اور میچ میں جوکہ پہلا کے پی ٹی اسنوکر ٹورنامنٹ 2022 میں کھیلا گیا، علی رضا نے افتخار خان کو 3-2 فریمز سے شکست دی۔علی نے پہلے فریم کو 105 کے بریک سے جیتنے کے بعد مسلسل دو فریمز میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ بعد ازاں انہوں نے اپنے آپ پر قابو پایا اور دو مسلسل فریمز جیتے جن میں سے ایک 63 کے بریک کے ساتھ اور دوسرا 56 کے اسکور سے۔فریمز کے حساب سے علی رضا اور مخالف افتخار کا سکور 105/15، 35/61، 29/67، 63/4 اور 56/44 رہا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے