لاہور (آن لائن) قومی ائر لائن پی آئی اے کا ایک طیارہ 9759 حادثے سے بال بال بچ گیا۔ بتایا گیا ہے کہ بوئنگ 777 طیارہ ہفتے کی صبح لاہور سے جدہ کے لیے روانہ ہوا۔ علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ پر طیارے کی جانب سے اڑان بھرتے ہی ایک پرندہ طیارے کے ونڈ ا سکرین سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں ونڈ اسکرین پر دراڑ پڑ گئی ،طیارے کے پائلٹ نے طیارے کو کراچی ہوائی اڈے پر اتار لیا۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ طیارے میں 300 سے زائد مسافر سوار تھے جنہیں بعدازاں 3 گھنٹے کی تاخیر کے بعد دوسرے طیارے کے ذریعے کراچی سے جدہ روانہ کیا گیا۔
