اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان کے سیکرٹری اعظم خان کو تبدیل کردیا گیا۔اعظم خان کو
تبدیل کیے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ، نوٹیفکیشن کے مطابق اعظم خان کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔اعظم خان پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 22 کے افسر ہیں۔
