کولمبو(انٹرنیشنل ڈیسک) سری لنکا میں صدر گوٹابایا راجاپاکسے کے مؤاخذے کا مطالبہ زور پکڑنے لگا۔ نیشنل پیپلز پاور (این پی پی) کے رکن پارلیمان وجیتھا ہیراتھ نے کہا ہے کہ اگر رجاپاکسے نے استعفا نہ دیا تو ان کے خلاف مہم شروع کردی جائے گی ۔ہیراتھ نے کہا کہ عوام کو درپیش معاشی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے پارلیمان کو پہلے سیاسی بحران کا حل تلاش کرنا چاہیے۔ دوسری جانب مستعفی ہونے کے بعد علی صابری نے دوبارہ وزارت خزانہ کا قلم دان سنبھال لیا۔
