English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بی بی سی اردو کی خبر بے بنیاد اور جھوٹ کا پلندہ ہے، آئی ایس پی آر

القمر

راولپنڈی: آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بی بی سی اردو کی شائع ہونے والی خبر سراسر بے بنیاد اور جھوٹ کا پلندہ ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی اس پی آر) نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی اردو) کی شائع ہونے والی خبر سراسر بے بنیاد اور جھوٹ کا پلندہ ہے، عام پروپیگنڈا کہانی میں کوئی معتبر، مستند اور متعلقہ ذریعہ نہیں، یہ بنیادی صحافتی اخلاقیات کی خلاف ورزی ہے۔

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ جعلی کہانی میں کوئی حقیقت نہیں اور واضح طور پر منظم ڈس انفارمیشن مہم کا حصہ لگتا ہے، یہ معاملہ بی بی سی حکام کے ساتھ اٹھایا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے