English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

افغانستان کوانسانی ہمدردی کی بنیاد پر 32 ملین ڈالر کی عالمی امداد موصول

القمر

کابل (اے پی پی) افغانستان نے کہا ہے کہ اسے بین الاقوامی برادری کی طرف سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر 32ملین امریکی ڈالر کی امداد موصول ہوئی ہے۔چینی خبررساں ادارے نے دی افغانستان بینک ( ڈی اے بی) کے بیان کے حوالے سے بتایا ہے کہ انسانی ہمدردی کے ضمن میں ملنے والی یہ 32ملین ڈالر کی رقم گزشتہ روز ملی جو افغانستان انٹرنیشنل بینک کو منتقل کردی گئی ہے۔ انہوں نے امداد فراہم کرنے پر بین الاقوامی برادری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بینکنگ سیکٹر کے ذریعے انسانی امداد شفافیت پیدا کرتی ہے اور لوگوں تک امداد کی فراہمی میں سہولت فراہم کرتی ہے۔اس کھیپ سے قبل افغان مرکزی بینک کو بدھ اور جمعرات کو انسانی بنیادوں پر نقد امداد کے طور پر32 ملین امریکی ڈالر کی 2 اقساط موصول ہوئی تھیں۔

The post افغانستان کوانسانی ہمدردی کی بنیاد پر 32 ملین ڈالر کی عالمی امداد موصول appeared first on Daily Jasarat News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے