اسلام آباد (آن لائن) سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ چھوٹی سی کابینہ بچ گئی ہے جس کو لشکر بھی کہہ سکتے ہیں، پھر بھی معلوم کرلیا جائے کہ کوئی رہ تو نہیں گیا جو میری مخالفت نہ کرسکا ہو، اس موقع پر کابینہ میں موجود متعدد خواتین اور سابق وزراء آبدیدہ ہوگئے، گزشتہ روز وزیراعظم ہائوس سے عمران خان جانے لگے تو انہو ںنے کہا کہ ایک بار پھر معلوم کرلیا جائے کہ کوئی رہ تو نہیں گیا جو میری مخالفت نہ کرسکا ہو، میں نے حجت تمام کی اور ہفتے کا دن وزیراعظم ہائوس میں
گزارا تاکہ کوئی یہ نہ سکے کہ ہمیں موقع نہیں دیا گیا، انہوں نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ چھوٹی کابینہ سہی بلکہ اسے لشکر کہوں تو اچھا ہوگا، جس سے ان شاء اللہ ہم قوم کو جگائیں گے۔
