English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کے ڈی اے کے شعبہ کرکٹ کیلیے میری خدمات حاضر ہیں ، اسد شفیق

القمر
ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق کا سوک سینٹر کے دورے کہ موقع پر ممبر فنانس سید شجاعت حسین، ایڈیشنل ڈائریکٹر اسپورٹس ایاز منشی ودیگر کا گروپ فوٹو

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پاکستان ٹیسٹ کرکٹ کے اسٹار کھلاڑی اسد شفیق نے کے ڈی اے سوک سینٹر کا دورہ کیا، اس موقع پر ممبر فنانس سید شجاعت حسین سے ملاقات کی، ممبر فنانس سید شجاعت حسین نے اسد شفیق سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ڈائریکٹر جنرل سید محمد علی شاہ کی ہدایت پر کے ڈی اے کی ریکوری پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے جس کے اثرات گزشتہ دو ماہ سے دیکھنے میں آ رہے ہیں، مارچ کے مہینے میں ریکارڈ ریکوری ہوئی، اسی ریکوری کی بنیاد پر کے ڈی اے کا اسپورٹس ڈپارٹمنٹ جلد بحالی کی طرف گامزن ہوگا، انشاء اللہ ماضی کی طرح ہاکی، کرکٹ، فٹ بال اور شوٹنگ بال کی ٹیموں کو فعال کیا جائے گا، ان کا مزید کہنا تھا کہ تاکہ آنے والے وقتوں میں یہ ٹیمیں ملکی سطح پر ادارے کا نام روشن کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کریں، اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر اسپورٹس ایاز منشی، ایگزیکٹو انجینئر پبلک ہاوسنگ اسکیم طارق رفیع، اور اسپورٹس آرگنائزرز ایم نسیم موجود تھے۔ آل سندھ آفیسر ویلفیئر ایسوسی ایشن کے جوائنٹ انچارج نوید انور صدیقی نے ڈائریکٹر جنرل سید محمد علی شاہ اور ممبر فنانس سید شجاعت حسین کے ا سپورٹس کے اقدامات کی تعریف کی، ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے سید محمد علی شاہ اور ممبر فنانس سید شجاعت حسین کی سرپرستی میں ایک دفعہ پھر ادارے کا اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ ماضی کی مکمل طور پر بحال ہو کر نوجوان کھلاڑیوں کے لئے کھیلوں کیلئے سرگرمیوں کو جاری اور ساری کرے گا،نوید انور صدیقی نے اپنی جانب سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا، آخر میں ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق کو ادارے کے مختلف ڈیپارٹمنٹس کا دورہ کرایا، ایگزیکٹو انجینئر پبلک ہاوسنگ اسکیم طارق رفیع نے کے ڈی اے کے زیر انتظام مختلف اسکیموں میں موجود گراؤنڈز کے بارے میں بریفنگ دی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے