کراچی(اسٹاف رپورٹر) شاعر نہال صدیقی میموریل اسپورٹس فاؤنڈیشن اور ینگ پا ک فلیگ کر کٹ کلب سی سی اے زون4 کے زیرِ اہتمام26ویںشاعر نہال صدیقی میموریل رمضان ٹی ٹوئینٹی کر کٹ ایونٹ کا افتتاح مہمان خصوصی عبدل رشید چیئر مین نیو نیسٹ جم خانہ نے بال کو ہٹ لگا کر کیا اس موقع پر کے سی سی اے کے سابق سیکریٹری شفیق الرحمن کاظمی،نیو نیسٹ جم خانہ کے کپتان معین الدین جنیدی،ٹورنامنٹ سیکریٹری عتیق صدیقی،آصف خان منا اور کھلاڑیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی،برائٹ گراؤنڈ پر ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کر تے ہوئے مقررہ اوورز میں کامریڈ اسپوڑٹس نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 132رنز اسکورز کیے،محمد دانیال 42، سمیر ملک 21،شاہان اللہ 18اور ظہیر جعفری نے17رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، یاسر صدیقی اور نسیم خان نے 3,3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
