English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وفاقی کابینہ پر معاملات طے،ن لیگ 12 ،پی پی 7 ،جے یو آئی 4 ،ایم کیو ایم 2 ،وزرا شامل

القمر

اسلام آباد(آن لائن)شہباز شریف نے کابینہ کی تشکیل کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مشاورت شروع کر دی۔ کابینہ میں مسلم لیگ ن کے 12 وزرا اور پیپلز پارٹی کے 7 وزرا ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جے یو آئی (ف) کو 4، ایم کیو ایم کو 2 اور بی این پی مینگل، اے این پی، جمہوری وطن پارٹی اور بلوچستان عوامی پارٹی کو ایک ایک وزارت دی جا ئے گی۔محسن داوڑ، اسلم بھوتانی اور طارق بشیر چیمہ کو بھی وفاقی کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ خواجہ آصف، سعد رفیق، خرم دستگیر، احسن اقبال، مریم اورنگزیب، شائستہ پرویز ملک، رانا ثنا اللہ اور مرتضیٰ جا وید عبا سی کی بھی کابینہ میں شمولیت کا امکان ہے ۔ سینیٹ میں قائد ایوان کے لیے سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کا نام زیر غور ہے ۔ پیپلز پارٹی سینیٹ سے شیری رحمن یا مصطفی نواز کھوکھر میں سے ایک کو وزارت دے گی۔ بلاول زرداری وزیر خارجہ، شازیہ مری کا نام بھی زیر غور ہے ۔جے یو آئی نے بلوچستان یا کے پی کے میں سے ایک گورنر کا عہدہ مانگ لیا۔پنجاب کا گورنر پیپلز پارٹی اور سندھ کا گورنر ایم کیو ایم سے لیے جانے کا امکان ہے۔ ملک احمد خان، عطا تارڑ، حنیف عباسی کو مشیر بنائے جانے کا امکان ہے۔اسپیکر کے عہدے کے لیے خورشید شاہ اور نوید قمر کے نام پر غور ہیں۔ ڈپٹی اسپیکر بی این پی یا بی اے پی سے لیا جائے گا۔دوسری جانب وفاقی کابینہ میں شمولیت کے معاملے پر پیپلزپارٹی میں تقسیم پیدا ہو گئی ۔ پیپلزپارٹی کے اکثر رہنما وزارتوں کے بغیر انتخابی اصلاحات کے حوالے سے وفاقی حکومت کی حمایت کے خواہاں ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے بعض رہنماؤں کی رائے ہے کہ سیاسی استحکام کے لیے وفاقی کابینہ میں شامل ہونا چاہیے۔رہنماؤں کی رائے ہے کہ سیاسی استحکام کے لیے شمولیت ضروری، وفاقی کابینہ میں شمولیت نہ کی تو حکومت2ماہ بھی چل نہ سکے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری اور بلاول نے پارٹی رہنماؤں کی مختلف اور متضاد آرا کی روشنی میں مشاورت شروع کردی ہے۔آئندہ چند دنوں میں پیپلزپارٹی کی وفاقی کابینہ میں شمولیت کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے