English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مسجد اقصیٰ میں اعتکا ف پر پابندی، 5 نمازی گرفتار

القمر
مقبوضہ بیت المقدس: فلسطین کے علاقے جنین میں مشتعل شہریوں نے ٹائر جلارکھے ہیں

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیلی حکومت نے رمضان کے دوران مسجد اقصیٰ میں اعتکا ف پر پابندی عائد کردی۔ خبررساں اداروں کے مطابق مسجد اقصیٰ کے امام اور خطیب شیخ عکرمہ صبری نے کہا ہے کہ ہم صہیونی فیصلے کو مسترد کرتے ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم مسجد اقصیٰ میں آخری عشرے کے بجائے پہلے ہی اعتکاف شروع کرنے پر غور کررہے ہیں۔ اس سلسلے میں سیاسی رہنماؤں اور علما کے ساتھ مشاورت جاری ہے۔ شیخ صبری نے کہا کہ مسجد اقصیٰ اس وقت سازشوں میں گھر چکی ہے اور صہیونی ریاست یہودی آباد کاروں کے قبلہ اول پر دھاووں کو اپنے مذموم مقاصد کے لیے استعمال کررہی ہے۔ فلسطینیوں کو اسرائیلی سازشوں کا ہرسطح پر مقابلہ کرنا ہوگا۔ ادھر صہیونی فوج مسجد اقصیٰ سے 5نمازیوں کو گرفتار کرکے 3افراد کے قبلہ اول میں داخلے پر پابندی عائد کردی۔ دوسری جانب صہیونی فوج کی جانب سے فلسطینی خواتین کو نشانہ بنانے پر شہری سخت مشتعل ہیں۔ گزشتہ روز جنین میں فلسطینیوں نے ٹائر جلا کر احتجاج کیا۔ اس دوران ان کی صہیونی فوج کے ساتھ جھڑپیں بھی ہوئیں۔ یاد رہے کہ قابض فوج نے اتوار کے روز بیت لحم شہر کے قریب 40سالہ غدا ابراہیم سباطین نامی ایک بیوہ خاتون کو گولیاں مار شہید کردیا تھا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے