English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نواسہ رسول حضرت امام حسن کا یوم ولادت15رمضان المبارک17اپریل کو عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا

جہانیاں:نواسہ رسول حضرت امام حسن کا یوم ولادت15رمضان المبارک17اپریل کو عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا ۔

اس سلسلے میں جہانیاں سمیت ملک بھر میں مساجد اور امام بارگاہوں میں جشن ولادت کے سلسلے میں خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا جائے جس میں علماء کرام،خطیب حضرات سیرت حضرت امام حسن پر تفصیل پر روشنی ڈالیں گے۔

حضرت امام حسن حضرت علی کرم اللہ وجہہ اور خاتون جنت حضرت فاطمۃ الزھرہ کے بڑے فرزند تھے آنحضور کی ایک مشہور ترین حدیث کے مطابق حضرت امام حسن جنت میں نوجوانوں کے سردار ہیںآ پ 15رمضان المبارک کو مدینہ منورہ میں پیدا ہوئے رسول خدا ﷺ نے آپ کا نام حسن رکھا۔

حضرت امام حسن 28صفر المظفر 50ھ کو اس دنیا سے رخصت ہو گئے آپ کو جنت البقیع میں دفن کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے