لاہور: پی آئی اے آسٹریلیا کے شہر سڈنی کیلئے 22اپریل سے براہ راست آپریشن شروع کرے گا ۔ تفصیلات کے مطابق پہلی پرواز لاہور سے سڈنی کیلئے روانہ ہوگی۔24اپریل کو سڈنی سے لاہور کیلئے پرواز آپریٹ کی جائے گی۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے مسافروں کو سڈنی کے علاوہ آسڑیلیا کے مزید شہروں تک پہنچانے کیلئےورجن آسٹریلیا ایئر لائن کے ساتھ انٹر لائن ٹکٹ کی سہولت کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔انٹر لائن معاہدے سے سڈنی کیلئے پی آئی اے کی براہ راست پروازوں کے ساتھ ساتھ آسٹریلیا کے
مقامات کو بھی پی آئی اے کے مسافروں کیلئے قابل رسائی بنایا گیا ہے۔

