English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آل ٹائم انڈر 23 کرکٹرز کی ٹیسٹ الیون کا اعلان

لندن (جسارت نیوز)وزڈن نے آل ٹائم انڈر 23 کرکٹرز کی ٹیسٹ الیون کا اعلان کیا ہے جس میں تین پاکستانیوں نے جگہ بنالی ہے۔ابتدائی کیریئر میں عالمی شہرت حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کی وزڈن نے آل ٹائم انڈر 23 کرکٹرز کی ٹیسٹ الیون کا اعلان کیا ہے جس میں 3 سابق پاکستانی کھلاڑی بھی شامل ہیں۔ان کھلاڑیوں میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد شامل ہیں جنہوں نے 23 سال کی عمر میں 30 ٹیسٹ میچز کھیل کر 62.38 کی اوسط سے 2 ہزار 433 رنز بنائے تھے جس میں ان کی 7 سنچریاں بھی شامل ہیں۔دوسرے پاکستان کھلاڑی سابق کپتان و فاسٹ بولر وقار یونس ہیں جنہوں نے 33 ٹیسٹ میچز میں 19.15 کی اوسط سے 190 وکٹیں حاصل کیں تھیں۔اس فہرست میں جگہ بنانے والے تیسرے پاکستانی کھلاڑی پاکستان کرکٹ ٹیم کے موجودہ ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق ہیں جنہوں نے 24 ٹیسٹ میچز میں 29.14 کی اوسط سے 107 وکٹیں حاصل کی۔علاوہ ازیں اس فہرست میں جنوبی افریقہ کے گریم اسمتھ کو بطور کپتان شامل کیا گیا ہے جبکہ ڈان بریڈ مین، سچن ٹنڈولکر، گیری سوبرز، ایلسٹر کک، این بوتھم، کگیسو ربادا اور ریشبھ پنٹ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے