English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نیا ناظم آباد کرکٹ، عمر ایسوسی ایٹ کو اپ سیٹ شکست

القمر

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) نیا ناظم آباد رمضان کپ کارپوریٹ کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید 2 میچوں کے فیصلے ہوگئے۔ ارحم کرکٹ کلب نے عمر ایسوسی ایٹ کی ٹیم کو اپ سیٹ شکست دے دی۔ جبکہ عالمگیر جمخانہ نے ماہد اسپورٹس کو 93رنز سے آؤٹ کلاس کردیا۔ نیا ناظم آباد کرکٹ اسٹیڈیم پرکھیلے گئے میچ میں ارحم سی سی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوور میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بنائے عمیر یوسف بیالیس اور کاشف علی 35 رنز بناکر نمایاں رہے۔ محمد اصغر اور فواد خان نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں عمر ایسوسی ایٹ کی ہیوی ویٹ ٹیم ہدف کے حصول میں ناکام رہی۔ اور نو وکٹوں پر130 رنز بناسکی۔ کپتان سرفراز احمد 26 ، عمر اکمل ایک، اسد شفیق ایک ، اعظم خان 3 اور سہیل اختر 17 پر آؤٹ ہوئے۔ فہیم اشرف 30 رنز بناکر نمایاں رہے۔ ولید عظیم اور شاہ زیب احمد نے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ دوسرے میچ میں عالمگیر جمخانہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8وکٹوں پر 165 رنز بنائے۔ صائم ایوب نے 53رنز اسکور کیے۔ عثمان عثمانی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں ماہد اسپورٹس کی ٹیم صرف 72رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے