برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک) یورپی یونین کے 15 رکن ممالک نے یورپی کمیشن سے فلسطین کے لیے ہنگامی امداد کی فراہمی میں تیزی لانے کا مطالبہ کردیا۔ آئرلینڈ میں قیادت میں یورپی یونین کے ممالک کے ایک گروپ نے فلسطین کے لیے یورپی یونین کی جانب سے امداد کی فراہمی میں مسلسل تاخیر پر خدشات کا اظہار کیا۔ دوسری جانب امریکی ریاست نیو جرسی کی پرنسٹن یونیورسٹی میں ایک قرارداد پر رائے شماری کی گئی جس میں یونیورسٹی کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اسرائیلی کمپنی کیٹرپلر کمپنی کا بائیکاٹ کرے۔ یہ کمپنی اسرائیل کو فلسطینی عوام کے خلافہتھیار فراہم کرتی ہے۔
