چنائے (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی شہر چنائے کی ایک آئی ٹی کمپنی نے اپنے 100 ملازمین کو گاڑیوں کا تحفہ دے دیا۔ آئیڈیاز ٹوآئی ٹی نامی کمپنی نے اپنی کامیابی اور نمو میں ملازمین کی شراکت داری کے بدلے انہیں انعام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ چند روز قبل چنائے ہی کی ایک اور آئی ٹی کمپنی نے اپنے 5 سینئر ملازمین کو کروڑوں روپے کی بی ایم ڈبلیو گاڑیاں تحفے میں دی تھیں۔
